فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم کی تقریر کو  جراتمندانہ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر پھبتی کس دی

فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم کی تقریر کو  جراتمندانہ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن ...
فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم کی تقریر کو  جراتمندانہ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر پھبتی کس دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعظم عمران خان کے عوام سے کئے جانے والے خطاب کو جراتمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کاپارلیمنٹ سےاعتمادکاووٹ لینےکااعلان اعلیٰ پارلیمانی اقدار کا مظہر ہے، ایسا فیصلہ صرف وزیراعظم عمران خان جیسا جرات مند، بے باک اور جمہوریت پسند قائد ہی کر سکتا تھا۔

وزیراعظم کے قوم سے خطاب سے متعلق اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم  عمران خان کی جراتمندانہ تقریر پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی کے دوران حکومت کو بلیک میل کیا، اپوزیشن نے نیب ختم کرنے کی بات کی، حکومت کے سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سسٹم کے لانے کی مخالفت کی لیکن وزیر اعظم عمران بکنے اور جھکنے والے نہیں، اپوزیشن کا’ووٹ کو عزت دو‘  سے ’نوٹ کو عزت دو‘ تک کا شرمناک سفر پورا ہوا ’ پاکستان ڈاکو موومنٹ‘نے اپنے کالے دھن سے اربوں روپے لگا کر بھی اپنا منہ کالا کر لیا ہے، نوٹوں کے ڈھیر سے محض دو سیٹیں زیادہ جیت کر اپوزیشن کوئی بڑا انقلاب نہیں لے آئی بلکہ پی ڈی ایم نے ملکی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں ہمیشہ کے لیے اپنے نام اور کردار کو آلودہ کر لیا ہے، اپوزیشن چاہے جتنے پاپڑ بیل لے، انہیں وزیر اعظم عمران خان سے این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے عمران خان کی جراتمندانہ تقریر پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی کے دوران حکومت کو بلیک میل کیا؛ اپوزیشن نے نیب ختم کرنے کی بات کی، حکومت کے سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سسٹم کے لانے کی مخالفت کی لیکن وزیر اعظم عمران بکنے اور جھکنے والے نہیں،قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اور پی ڈی ایم کے لوٹ کھسوٹ اور پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آنے کے خلاف متحد ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -