جعلی راجکماری اور ن لیگ کی جھوٹی خوشی سے منافقت کی بو آرہی ہے ۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی بھی سوچ میں پڑ جائے

جعلی راجکماری اور ن لیگ کی جھوٹی خوشی سے منافقت کی بو آرہی ہے ۔۔۔فردوس عاشق ...
جعلی راجکماری اور ن لیگ کی جھوٹی خوشی سے منافقت کی بو آرہی ہے ۔۔۔فردوس عاشق اعوان نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی بھی سوچ میں پڑ جائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی  اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں جس یوسف رضا گیلانی کی اقتدار سے چھٹی کرانے پر ن لیگ نے مٹھائی بانٹی، آج اسی شخص کے جعلسازی سے سینیٹر بننے پر جعلی راجکماری اور ن لیگ کی جھوٹی خوشی سے منافقت کی بو آرہی ہے،کل ایوان بالا میں کرپشن کے دیوانوں نے ووٹ تو نہیں البتہ نوازشریف کے اصل بیانیے "نوٹ کو عزت" دی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، اس کے باوجود وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا،اپوزیشن کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی وگرنہ پیسے کی چمک سے ضمیروں کی سوداگری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری جہاں گیلانی کی جیت کا جشن منا رہی ہیں وہیں فرزانہ کوثر کی ہار کو اپنے بیانیہ کی شکست بھی تسلیم کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -