سینیٹ میں جو بھی ہوا، کیا وہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو سمجھانے کیلئے کیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن محمد مالک کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جو ہوا یہ ممکنہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان کو سمجھانے کا ایک طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔
محمد مالک کا کہنا تھا کہ پنجاب اپوزیشن کی سٹریٹجی کا حصہ ہے، اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی چوہدری پرویز الہٰی کے آنے میں تو ضروری ہے لیکن عثمان بزدار کے جانے کیلئے ضروری نہیں ہے، عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے بار بار کہا گیا ہے اور وہی اختلاف کی وجہ بھی ہیں۔
میزبان اجمل جامی نے سوال کیا کہ ’کیا سینیٹ میں جو ہوا ہے وہ عمران خان کو سمجھانے کیلئے ہوا ہے؟ ‘اس سوال کے جواب میں محمد مالک نے کہا کہ ’کبھی کبھی آپ کسی کو جھٹکا لگنے دیتے ہیں تاکہ اپنے پرائے کی پہچان ہوجائے، میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔‘