وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (کل) جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی و اتحادی ارکان کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے،وزیراعظم نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو ہفتہ کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی،وزیراعظم نے ملک بھر کے اراکین قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دینے کا فیصلہ کرلیا،خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پختونخوا ہاؤس میں طلب کرلیا گیا،اجلاس میں ہفتہ کو پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔