کسانوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

کسانوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی
کسانوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسانوں سے آبیانہ بذریعہ بل وصول کرنے کی منطوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کے خاتمے اور کسانوں کو نمبردار اور پٹواریوں کی جانب سے ناجائز وصولیوں سے بچانے کے لئے ڈیڑھ سو سالہ پرانا نہری پٹواری کے نظام کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔اب  نمبردار اور نہری پٹواری کے ذریعےآبیانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ اب کسانوں سے ساڑھے چار سو ارب روپے بینکوں کے ذریعے وصول ہونگے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسانوں سے آبیانہ بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلی اگلے چند روز میں اس نئے نظام کا افتتاح کریں گے۔ 

مزید :

قومی -