آسٹرین وزیراعظم نے اسرائیل اور ڈنمارک کے ساتھ مل کر اپنی کورونا ویکسین تیار کروانے کا ارادہ ظاہر کردیا 

آسٹرین وزیراعظم نے اسرائیل اور ڈنمارک کے ساتھ مل کر اپنی کورونا ویکسین تیار ...
آسٹرین وزیراعظم نے اسرائیل اور ڈنمارک کے ساتھ مل کر اپنی کورونا ویکسین تیار کروانے کا ارادہ ظاہر کردیا 

  

ویانا(المیر باجوہ) آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرزاب اسرائیل اور ڈنمارک کے ساتھ اپنی ویکسین کی تیاری کروانا چاہتے ہیں۔آسٹریا اور ڈنمارک فیڈرل موور گروپ کے ممبران اب مستقبل میں یورپی یونین پر انحصار نہیں کریں گے اور اسرائیل کے ساتھ مل کر کوروناوائرس کے مزید تغیرات کے لیے دوسری جنریشن کی ویکسین تیار کریں گے۔ آسٹریا،اسرائیل اور ڈنمارک مشترکہ طور پر کورونا کے علاج کے حوالے سے تحقیق کر رہے ہیں۔ صرف آسٹریا کی ضرورت کا اندازہ لگ بھگ 30 ملین ویکسین خوراکوں کا ہے۔ اسرائیل کے دورے پر آسٹرین وزیراعظم معروف دوا ساز کمپنیوں فائزر ، نوارٹیس ، پولیمون یا باہنگر انجیل ہائیم کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ سرکردہ سائنسدانوں اور طبی پیشہ ور افراد ریکٹر مارکس مولر یا جوزف پیننگر سے ملاقات کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -