پنجاب حکومت وزیراعظم  کے آبائی ضلع پر مہربان، اضافی بجٹ منطور کرلیا گیا

پنجاب حکومت وزیراعظم  کے آبائی ضلع پر مہربان، اضافی بجٹ منطور کرلیا گیا
پنجاب حکومت وزیراعظم  کے آبائی ضلع پر مہربان، اضافی بجٹ منطور کرلیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم  عمران خان  کے آبائی ضلع  میانوالی کے لیے  مزید ایک  ارب 63 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق  ضلع میانوالی کے لیے رواں سال پانچ  ارب روپے سے زائد کا فنڈ مختص تھا اور بجٹ میں کسی بھی مالی سال میں مختص شدہ فنڈ کا ہی اجرا کیا جاتا ہے جبکہ اضافی بجٹ کی سپلمنٹری یا پھر بیشتر سست رفتار منصوبوں کے فنڈ ترجیحات میں شامل منصوبوں پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق میانوالی میں 171 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی کل لاگت تخمینہ اور مالیت 48 ارب روپے سے زائد ہے۔

مزید :

قومی -