حکومت کی عوام کے لیے خوشخبری ،  ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

حکومت کی عوام کے لیے خوشخبری ،  ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
حکومت کی عوام کے لیے خوشخبری ،  ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں  فی کلو 22 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کے باعث  گھریلو سلنڈر 258 روپے اور کمرشل سلنڈر 922.44 روپےکی کمی کی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے، سال 2020ء میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی، اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔

مزید :

قومی -