چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کب ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کب ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کب ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے چیئرمین سینیٹ کے  انتخاب کے لیے ووٹنگ 12 مارچ کو ہوگی۔
جیو نیوز کے مطابق 12 مارچ کونئے منتخب ہونے والے سینیٹرز حلف اٹھائیں گے اور اسی روز ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہوگا۔ حکومت اور اپوزیشن نے  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے اپنی اپنی لابنگ شروع کردی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ  کے لیے نامزد کردیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے ممکنہ طور پر یوسف رضا گیلانی کا نام دیا جائے گا،تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید :

قومی -