برطانیہ میں لاک ڈاون میں کیا کچھ ہوتا رہا ؟

برطانیہ میں لاک ڈاون میں کیا کچھ ہوتا رہا ؟
برطانیہ میں لاک ڈاون میں کیا کچھ ہوتا رہا ؟

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ )برطانیہ میں لاک ڈاون کے دوران گھریلو لڑائی جھگڑوں کے واقعا ت سامنے آئے ہیں ۔ انگلینڈ اور ویلز میں گھریلو بدسلوکی کے متاثرین کے لیے سکیموں کو اگلے دو سالوں میں حکومت سے اضافی طور پر 19 ملین ڈالر ملیں گے۔گھریلو بد سلوکی کے کمشنر چیر یٹیز نے کہا کہ اس رقم کا ہم زبردست خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ احسن طریقے سے کام کرسکیں لیکن ہمیں لمبے عرصے کے لیے مدد درکار ہوگی ۔چیریٹیز نے اس سکیم کے اعلان پر کہا کہ اضافی رقم کیسے استعمال ہوگی اس پر مزید تفصیل اور بحث کی ضرورت ہے ، یہ رقم گھریلو زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے مدد کرنے کے لیے استعمال کی جاے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -