’مریم  نواز کی اراکین کو ٹکٹ دینے کی بات  ان کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے‘ اعتزاز احسن نے ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی  بجادی

’مریم  نواز کی اراکین کو ٹکٹ دینے کی بات  ان کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے‘ اعتزاز ...
’مریم  نواز کی اراکین کو ٹکٹ دینے کی بات  ان کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے‘ اعتزاز احسن نے ن لیگ کیلئے خطرے کی گھنٹی  بجادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اگر سینیٹ الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے اراکین اسمبلی کو ٹکٹ کا لالچ دیا گیا ہے تو یہ ایک خطرناک معاملہ ہے جس پر نا اہلی ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ٹکٹ چلا ہے تو یہ بھی لالچ اور کرپشن کے زمرے میں آتا ہے، یہ ایک خطرناک معاملہ ہے  اور اس پر نا اہلی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کی جو ملکیت لے وہ اسے الیکشن کمیشن میں پیش کرسکتا ہے،  اسے یہ بتانا ہوگا کہ اس نے ویڈیو ٹیپ کن مقاصد کے تحت بنائی، یہ ایک خطرناک صورتحال کی نشاندہی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ مریم نواز کا بیان بھی الیکشن کمیشن میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ مریم نواز  کا بیان زیادہ واضح ہے جس میں انہوں نے ٹکٹ دینے  کی بات کی۔

مزید :

قومی -