جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لئے نئے کپتان منتخب کرلیے

جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لئے نئے کپتان منتخب کرلیے
جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لئے نئے کپتان منتخب کرلیے

  

کیپ ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ نے  ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20  فارمیٹس کے لیے نئے کپتانوں کا انتخاب کیا ہے۔ ڈین ایلگر ٹیسٹ جبک ٹمبا بووما کو ون  ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹمبا بووما جنوبی افریقہ کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام کپتان ہونگے۔ ان کو  ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2021 اور 2022 کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2023 تک کے لیے کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ اگلی ٹیسٹ چیمپئن شپ تک ڈین ایلگر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں  گے، ٹمبا بووما ٹیسٹ ٹیم میں نائب کپتان بھی ہونگے۔

مزید :

کھیل -