ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ,  10 فوجی جاں بحق 

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ,  10 فوجی جاں بحق 
ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ,  10 فوجی جاں بحق 

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 10 فوجی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  کوگر ہیلی کاپٹر کا  فلائٹ کے بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جہاں زخمی فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی شامل ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے فوجیوں کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کے اہلخانہ اور ترک مسلح افواج سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -