کلہاڑی کے وارکرکے شہری کو قتل کرنیوالے ملزم کو بری کردیاگیا

  کلہاڑی کے وارکرکے شہری کو قتل کرنیوالے ملزم کو بری کردیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کلہاڑی کے وارکرکے قتل کرنے والے ملزم کو بری کردیا، عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تضاد پر عمر قید کے قیدی محمد حیات کو بری کرنے کاحکم دیاہے،مسٹرجسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی،ملزم محمد حیات پر فیض آباد کے رہائشی ظہور الدین کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کرنے کا الزام تھا ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے 2006 ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا،بعدازاں سیشن عدالت نے محمد حیات کو 2011 ء میں عمر قید اورتین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

ملزم بری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -