حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم، اپوزیشن کی طرف زیادہ،خورشید شاہ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جس ملک میں انصاف اور قانون نہیں ہوگا اس ملک کی معیشت کبھی ترقی نہیں کر سکتی اور اس ملک کی عوام کبھی خوشحال نہیں ہو سکتی۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اس دور حکومت میں پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بات چیت نہیں ہوئی،حکومت کی توجہ مسائل کی طرف کم اور اپوزیشن کی طرف زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔
خورشید شاہ