ملتان موٹروے،شہر میں شجر کاری کا حکم،8 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب 

  ملتان موٹروے،شہر میں شجر کاری کا حکم،8 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے موسم بہار میں ملتان موٹروے اور شہر میں شجر کاری کا حکم دیتے ہوئے 8 مارچ کو ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورڈی جی پی ایچ اے ملتان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی  فاضل جج نے شہری محمد طاہر جمال کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر عدالت کوبتایا جائے کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں شجر کاری کیلئے کیا روڈ میپ بنایا گیاہے؟ فاضل جج نے مزید قراردیا کہ عدالت کے حکم پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیری اربن جنگلات کی پالیسی بنائی گئی،وفاقی حکومت کی شہر سے ملحقہ علاقوں میں شجرکاری کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا خوش آئند ہے، شہروں کے علاوہ ملحقہ علاقوں کے لئے شجرکاری پالیسی چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد شیر دل مرحوم نے بنائی تھی، عدالت خالد شیر دل مرحوم کی کوششوں اور خدمات کو سراہتی ہے عدالتی تحریری حکم کے مطابق تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، سرکاری کارپارکنگز میں خالی جگہوں پر شجرکاری کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں میں شجرکاری کے لئے جامع پالیسی مرتب کرنے اوررہنما اصولوں میں درخت کاٹنے یا درختوں کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانے بھی کرنے بارے قانون سازی کا حکم بھی دیاگیاہے، عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو سالانہ شجرکاری کی تفصیلی رپورٹس تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

شجرکاری کا حکم 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -