نیب کے جعلی افسر بن کر جیل کا دورہ کرنے کی  کوشش کرنیوالے 2افراد پکڑے گئے 

نیب کے جعلی افسر بن کر جیل کا دورہ کرنے کی  کوشش کرنیوالے 2افراد پکڑے گئے 
نیب کے جعلی افسر بن کر جیل کا دورہ کرنے کی  کوشش کرنیوالے 2افراد پکڑے گئے 

  

قصور (ویب ڈیسک) نیب کے جعلی افسران بن کرڈسٹرکٹ جیل قصور میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو افرادکو نیب لاہورکے انٹیلی جنس ونگ نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق گرفتارملزمان ارشد اورغلام رسول نے نیب کے جعلی افسران بن کرڈسٹرکٹ جیل قصورکے حکام کو جیل کا دورہ کرانے کے لیے کہا جس پرجیل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کیلئے نیب لاہور کو آگاہ کیا جس کے بعد  نیب انٹیلی جنس ونگ نےفوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں جعلی افسران کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر انے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -