پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، لڑکا پانچویں منزل سے گر کر جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان 5 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا، نوجوان نبیل کے والد نے بتایا کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی اور لڑکی والوں کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا، تفتیشی افسر نے مبینہ طور پر دھکا دیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نوجوان کے والد کاکہنا ہے کہ بیٹے نے عدالت سے ضمانت لے رکھی تھی مگر کیس کا تفتیشی افسر عامر گھر آیا اور 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر نبیل اور اس کے والد کو ڈکیتی کے مقدمے میں تھانے میں بند کرنے کی دھمکی دی ۔
اسی دوران پولیس نے گھر میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی شروع کر دی اور نبیل کے ساتھ دست و گریباں ہونے پر اسے دھکا دیا جس پر نبیل پانچویں منزل سے نیچے گر گیا ۔دوسری جانب واقع کا ایس ایس پی سینٹرل نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری ایس پی نیو کراچی کو سونپ دی ہے جو اپنی رپورٹ ایس ایس پی کو پیش کریں گے۔