سکول پرنسل کی تیسری جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک انکشاف 

سکول پرنسل کی تیسری جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک انکشاف 
سکول پرنسل کی تیسری جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک انکشاف 

  

مظفر نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں نجی سکول کے پرنسپل کو 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نگر کوٹوالی کے ایس ایچ او آنند دیو مشرا نے بتایاہے کہ اسی سکول کے ایک اور استاد کو بھی حقائق جرم سے متعلق حقائق چھپانے پر گرفتار کیا گیاہے ، یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جبکہ تیسری جماعت کی طالبہ گھر پہنچی تو اس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا ، والدین کے تفصیل پوچھنے پر بچی نے واقعہ سے آگاہ کیا ، میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہاہے ، پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

بچی کے والد کا کہناتھا کہ میری بچی کو کسی معاملے میں پرنسپل آفس میں بلایا گیا ، درندہ صفت شخص نے بچی کو بے لباس کیا اور اپنی حوس کا نشانہ بناڈالا ۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -