نیلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)وادی نیلم آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرامرحلہ مکمل ہو گیا، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز "کے مطابق آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، وادی نیلم میں بھی تحریک انصاف نے میدان مار لیا،غلام مجتبیٰ ضلعی چیئرمین اور نثار احمد خان وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ۔