حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان

حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان
 حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے چند روز قبل اپنی معطلی کے خلاف پی سی بی کو اپیل کی تھی اور دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہونے کی وجوہات سے تفصیلی آگاہ کیا تھا۔

پی سی بی قانونی طور پر حارث رؤف کی اپیل کا جائزہ لے رہا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون تک معطل کر دیا تھا۔پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ دورہ آسٹریلیا سے انکار کے بعد معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے علاوہ  پی سی بی نے حارث رؤف کو کرکٹ لیگز میں شرکت کے لیے این او سی نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزید :

کھیل -