آج سے ملک بھر میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی گئی

آج سے ملک بھر میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی گئی
 آج سے ملک بھر میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 7 مارچ تک ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور اسپیل کی وارننگ جاری کردی ہے،ادھر  مختلف علاقوں میں ژالہ باری  کی وجہ سے موسم میں ایک بار پھر خنکی آگئی ہے ، خیبر، سوات، پارا چنار اور ضلع کرم سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ 4 روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیر بالا میں شدید برفباری کے باعث 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔

بارش اور برفباری کے بعد مالم جبہ، کالام، اوشو اور گبرال جانے والے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور مری میں بھی 2 روز سے جاری بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی پر ایم 50 شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے جبکہ کوہ سلیمان رینج میں دھاناسر کے مقام پر روڈ کلئیرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے درمیان بھی ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے جبکہ شدید بارش اور برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کئی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں ہیں۔لاہور، پاک پتن اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کراچی میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -