ڈاکٹرعارف علوی آج نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے

ڈاکٹرعارف علوی آج نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے
ڈاکٹرعارف علوی آج نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف سےحلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب آج سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی ہی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لیں گے اور صدرعارف علوی خود بھی نومنتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے حلف لینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری آج پیر سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں منقعد ہوگی۔  اس حوالے سے چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے قریبی ذرائع نے بھی دعوی کیا ہے کہ نومنتخب وزیر اعظم کا حلف صدر عارف علوی ہی لیں گے۔

یاد رہے کہ شہبازشریف گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں 201 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے ۔
 

مزید :

قومی -اہم خبریں -