لاہور ہائیکورٹ ،عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ ،عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج
لاہور ہائیکورٹ ،عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی،عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔

درخواست گزار کی جانب سے رانا سکندر ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے،درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا،جسٹس شاہد کریم نے شہری اعظم علی بٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے یکم مارچ کو درخواست کے قابل سماعت بارےفیصلہ محفوظ کیا تھا۔