آڈیو لیکس  کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی  کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا

آڈیو لیکس  کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی  کو آئندہ سماعت ...
آڈیو لیکس  کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی  کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی  کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار  نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے کو کہا تھا کہ بیان حلفی جمع کرائیں،پہلے پی ٹی اے نے کچھ اور جواب دیا اب کچھ اور کہہ رہے ہیں،وکیل عرفان قادر نے کہا ہم نے کسی کو اجازت نہیں دی ہوئی اس کا ایک طریقہ کار موجود ہے،جس نے بھی پی ٹی اے کی جانب سے کہا وہ بھی میں دیکھ لوں گا۔

 جسٹس بابر ستار نے کہاکہ ٹیلی کام آپریٹرز بتا دیں گے ان کو کہا گیا ہے یا نہیں،وکیل عرفان قادر نے کہاکہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق اس کی اجازت دیتی ہے،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ وفاقی حکومت کہہ رہی ہے کہ انہوں نے کسی کو اجازت نہیں دی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔