ہم ریاست کے دشمنوں پر نظر رکھتے ہیں، عدالت کو چیمبر میں تفصیلات بتا سکتے ہیں،ڈی جی آئی بی کاآڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد  ہائیکورٹ میں بیان 

ہم ریاست کے دشمنوں پر نظر رکھتے ہیں، عدالت کو چیمبر میں تفصیلات بتا سکتے ...
ہم ریاست کے دشمنوں پر نظر رکھتے ہیں، عدالت کو چیمبر میں تفصیلات بتا سکتے ہیں،ڈی جی آئی بی کاآڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد  ہائیکورٹ میں بیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ڈی جی آئی بی نے کہاکہ ہم ریاست کے دشمنوں پر نظر رکھتے ہیں،ریاستی دشمنوں کے حوالے سے عدالت کو چیمبر میں تفصیلات بتا سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے درخواستوں پر سماعت کی، درخواستگزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہماری  آڈیو جو لیک ہوئی وہ اوریجنل تھی،ڈی جی آئی بی نے کہاکہ ہم کسی پر ذمہ داری فکس نہیں کر سکتے جب تک تحقیقات نہ ہوں،آڈیو ٹیپ کو کنفرم یا تردید نہیں کر رہے تفصیلات چیمبر میں بتا سکتے ہیں،ہم ریاست کے دشمنوں پر نظر رکھتے ہیں،ریاستی دشمنوں کے حوالے سے عدالت کو چیمبر میں تفصیلات بتا سکتے ہیں۔

ڈی جی آئی بی نے کہاکہ امریکا، برطانیہ اور جرمنی میں بھی آڈیو لیکس کے واقعات ہوتے ہیں،ایسی ڈیوائسز موجود ہیں جن سے یہ سب کرنا آسانی سے ممکن ہے،سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ 8فروری کو تو سب کچھ بند کردیا گیا تھا،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ کھوسہ صاحب !8فروری کو درمیان میں مت لے کر آئیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل پہلے ہی کہہ رہے ہیں کہ ہم سوموٹو کررہے ہیں،8فروری سے متعلق ہمارے سامنے کچھ نہیں ہے۔