ثانیہ مرزا کی دبئی میں عاطف اسلم اور اہلیہ سے ملاقات، تصاویر وائرل ہوگئیں

ثانیہ مرزا کی دبئی میں عاطف اسلم اور اہلیہ سے ملاقات، تصاویر وائرل ہوگئیں
ثانیہ مرزا کی دبئی میں عاطف اسلم اور اہلیہ سے ملاقات، تصاویر وائرل ہوگئیں
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے دبئی میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہفتے کے روز نئی تصویریں شیئر کر کے بتایا کہ وہ ویک اینڈ منا رہی ہیں۔

دبئی میں موجود ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر نئی سٹوریز شیئر کی ہیں جن کے مطابق اُنہیں عاطف اسلم کا کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کنسرٹ سے عاطف اسلم کی اہلیہ، سارہ سیال نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ۔‘

ثانیہ مرزا نے سارہ سیال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس سٹوری کو ری شیئر کیا ہے۔

اس تصویر میں ثانیہ مرزا کو گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -