حکومت ترجیحات ٹھیک رکھے تو چلے گی،خالد مقبول صدیقی 

حکومت ترجیحات ٹھیک رکھے تو چلے گی،خالد مقبول صدیقی 
حکومت ترجیحات ٹھیک رکھے تو چلے گی،خالد مقبول صدیقی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ حکومت ترجیحات ٹھیک رکھے تو چلے گی،ہم کہہ رہے ہیں پہلے آئینی ترمیم کے وعدے پورے کریں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سوال ’’وفاقی کابینہ کا حصہ کب بننے جا رہے ہیں‘‘ کے جواب میں کہا کہ نمبر کے حساب سے حکومت کو بھی ضرورت نہیں، ہمیں بھی ضرورت نہیں۔

ایک اور سوال ’’کیا پیپلزپارٹی آئینی ترمیم میں ساتھ دے گی؟‘‘کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پیپلزپارٹی ساتھ دے یا نہ دے ہم نے حجت تمام کی،حکومت ترجیحات ٹھیک رکھے تو چلے گی،ہم کہہ رہے ہیں پہلے آئینی ترمیم کے وعدے پورے کریں،ہم نے کوئی وزارتیں نہیں مانگیں۔