قومی اسمبلی اجلاس ؛ عمر ایوب ،مریم نواز پر بات کرنے لگے تو مائیک بند کردیا گیا

قومی اسمبلی اجلاس ؛ عمر ایوب ،مریم نواز پر بات کرنے لگے تو مائیک بند کردیا گیا
قومی اسمبلی اجلاس ؛ عمر ایوب ،مریم نواز پر بات کرنے لگے تو مائیک بند کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب ،مریم نواز پر بات کرنے لگے تو مائیک بند کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب نے کہاکہ رات کو محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا،محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف قرار داد پیش کریں گے۔

عمر ایوب ،مریم نواز پر بات کرنے لگے تو مائیک بند کردیا گیا،عمر ایوب کا کہناتھا کہ پنجاب میں ہمارا ایک نوعمر سیاسی ورکر زخمی ہوا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب کو ہٹایا جائے،اس معاملے پر ذمے داری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر عائد کی جائے۔