وزیراعلیٰ کے پی نے مارچ کیلیے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

وزیراعلیٰ کے پی نے مارچ کیلیے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا
وزیراعلیٰ کے پی نے مارچ کیلیے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ویب ڈیسک)  وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ماہ مارچ کے لے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری فنانس امر ترین نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں مارچ کے مہینے کا ایڈوانس اپروول گرانٹس لیا جائے گا، صوبائی کابینہ موجود نہیں تو آئین آرٹیکل 125 کے ٹحت براہ راست اسمبلی سے اجازت لی جائے گی، مارچ کے مہینے کے لیے 5۔195 بلین روپے کی منظوری لی جائے گی۔

سیکرٹری فنانس نے بتایا کہ صوبائی کابینہ آنے کے بعد رواں سال کے مکمل بجٹ کی منظوری لی جائے گی، آٹھ ماہ نگران حکومت اور آئندہ تین ماہ کے بجٹ کی منظوری نئی تشکیل پانے والی کابینہ سے لی جائے گی۔