سائفر پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،اسد قیصر کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز واپس لینے کا مطالبہ 

سائفر پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،اسد قیصر کا بانی پی ٹی آئی ...
سائفر پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،اسد قیصر کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز واپس لینے کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے رہنما اسد قیصر نے کہاکہ سائفر پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کیا شہبازشریف اور ن لیگ نہیں کہتی کہ سائفر جھوٹ کا پلندہ ہے،پھر سائفر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں۔ان کا کہناتھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی دہشتگرد ہے تو سب دہشتگرد ہیں،بانی پی ٹی آئی  عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، بشریٰ بی بی کیخلاف کیسز فوری واپس لیں،ہمارے لیڈران کو رہا کیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ایک دن میں 14،14گھنٹے عدالتی کارروائی چلتی ہے،گن پوائنٹ پر بانی پی ٹی آئی کو سزا دلوائی جاتی ہے،پھر سائفر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں، حکومت سے مطالبہ کرتا ہو کہ وہ سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔

اسد قیصر نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کے گھرپر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں،کل پیغام دیا گیا کہ اسمبلی میں جو تقریر کرے گا اس کا یہ انجام ہوگا، پیغام دیتا ہوں ڈر اور خوف کا وقت گزر چکا ہے،29سال بانی پی ٹی آئی کے ساتھ گزارے، کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی،بانی پی ٹی آئی بھاگانہیں، ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،نہ ہمارا لیڈر جھکا ہے اور نہ ہم جھکیں گے۔

سنی اتحاد کونسل رہنما نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کمپرومائز نہیں کرے گا، ملک میں قانون بالادست ہو، آئین کی بالادستی ہو،یہ سارے لوگ کندن بن گئے ہیں، کوئی ڈرنے والا نہیں، میری توہین و تضحیک کی گئی، گھروں پرچھاپے مارے، گرفتار کیا، دباؤ میں لایاجاتا  تھا کہ اپنی پارٹی بناؤ،تحریک انصاف چھوڑو، آپ میری نہیں پاکستان اور پاکستان کے عہدوں کی توہین کر رہے ہیں۔

اسد قیصر نے کہاکہ پھر سائفر کو بنیاد بنا کر بانی  پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں،فارم 47والوں کو ان کی بیوی اور بچے بھی ایم این اے نہیں سمجھتے،اگر بانی پی ٹی آئی دہشتگرد ہے تو سب دہشتگرد ہیں،بانی پی ٹی آئی  عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، بشریٰ بی بی کیخلاف کیسز فوری واپس لیں،ہمارے لیڈران کو رہا کیا جائے،بانی پی ٹی آئی پر پیمرا کی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔