بھارتی معروف اداکارہ سونم باجوہ کی خفیہ شادی کا انکشاف، لڑکا کون ہے؟ حیران کن دعویٰ 

بھارتی معروف اداکارہ سونم باجوہ کی خفیہ شادی کا انکشاف، لڑکا کون ہے؟ حیران ...
بھارتی معروف اداکارہ سونم باجوہ کی خفیہ شادی کا انکشاف، لڑکا کون ہے؟ حیران کن دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ ' سونم باجوہ ' نے تین سال قبل ایک پائلٹ سے مبینہ خفیہ شادی کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونم باجوہ پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013ء میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے کیا تھا۔

بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ شادیز‘ کے مطابق 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سونم باجوہ نے دہلی کے ایک پائلٹ سے شادی کر لی تھی، سونم باجوہ نے اپنی خفیہ شادی کو تین برسوں سے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک ’ریڈ اِٹ، Reddit‘ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سونم کی شادی دہلی سے تعلق رکھنے والے پائلٹ، رکشیت اگنی ہوتری نامی لڑکے سے ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم اور رکشیت کی شادی 23 ستمبر 2020ء کو ہوئی تھی، سونم اور رکشیت ایک دوسرے کے بزنس پارٹنرز بھی ہیں، اس جوڑی کی ایک کمپنی ہے جس کے یہ دونوں ڈائریکٹر ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آ سکا ہے ۔

مزید :

تفریح -