پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات ، اکبر ایس بابر نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کر دیا 

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات ، اکبر ایس بابر نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کر ...
پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات ، اکبر ایس بابر نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کو ایک مرتبہ پھر چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں اکبر ایس بابر کا کہناتھا کہ 5 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کریں گے، شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے 940 نے ووٹ دیے، 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا، اب آپ ہی بتائیں انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔

مزید :

قومی -