صدارتی الیکشن ،(ن )لیگ نے آصف زرداری کو کتنےووٹوں کی یقین دہانی کرا ئی ؟ ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا

صدارتی الیکشن ،(ن )لیگ نے آصف زرداری کو کتنےووٹوں کی یقین دہانی کرا ئی ؟ ...
صدارتی الیکشن ،(ن )لیگ نے آصف زرداری کو کتنےووٹوں کی یقین دہانی کرا ئی ؟ ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)صدارتی الیکشن کیلیے(ن )لیگ  نے  آصف زرداری کو کتنےووٹوں کی یقین دہانی کرا ئی  ہے؟  اس حوالے سےذرائع نے  اہم انکشاف کیا   ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کو بھی قومی اسمبلی سے کم ازکم شہباز شریف جتنے ووٹ ملیں گے،(ن )لیگ نے یقین دہانی کروا دی ہے ۔

"جنگ "نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ   پیپلز پارٹی کو پیغام دیا گیا کہ ایم کیو ایم زرداری کو ووٹ دے سکتی ہے ،ان سے ووٹ مانگیں تو سہی،اگلے48گھنٹوں میں پیپلز پارٹی کی قیادت ایم کیو ایم سے ملاقات کر سکتی ہے،اس حوالے سے (ن) لیگ سہولت کاری کرے گی۔

آصف زرداری صدر بننے کے بعد ایوان صدر کو قومی مفاہمتی سیاست کا مرکزبنائیں گے،ریاست مخالف بیانیہ کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرتے ہوئے درپیش چیلنجز کامقابلہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا  ہےکہ پیپلز پارٹی آصف زرداری کے صدارتی الیکشن کیلئے ایم کیو ایم،جے یو آئی اور دیگر جماعتوں سے ووٹ مانگے گی،آصف زرداری منفرد مقام رکھتے ہیں،وہ مفاہمتی سیاست کا مرکز بنا کرقومی چیلنجزکا مقابلہ کریں گے۔