بھارت میں بھی مہنگی بجلی وبال جان بن گئی ،مدھیہ پردیش میں بی جے پی ارکان اسمبلی اضافی بلوں کیخلاف پھٹ پڑے

بھارت میں بھی مہنگی بجلی وبال جان بن گئی ،مدھیہ پردیش میں بی جے پی ارکان ...
 بھارت میں بھی مہنگی بجلی وبال جان بن گئی ،مدھیہ پردیش میں بی جے پی ارکان اسمبلی اضافی بلوں کیخلاف پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں بھی مہنگی بجلی وبال جان بن گئی ،مدھیہ پردیش میں بی جے پی ارکان اسمبلی اضافی بلوں کیخلاف پھٹ پڑے۔ خبر رساں ادارے "اے پی پی" کے مطابق بھارت میں عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور مودی حکومت عوام کو لبھانے کیلئے دیگر وعدوں کیساتھ ساتھ 300یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی کا وعدہ بھی کر رہی ہے لیکن ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت کے اپنے ہی ارکان اسمبلی بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں اور خود کشی کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ رکن اسمبلی موہن شرما نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ محکمہ بجلی کے افسران اور ملازمین نے علاقے کے غریب لوگوں کا جینا حرام کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے بجلی کے اضافی بل وصول کیے جا رہے ہیں۔