لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریکوزیشن رانا آفتاب احمد خان چیف وہپ، رانا شہباز کوآرڈینیٹرسینٹرل پنجاب اویس ورک کی جانب سے جمع کرائی گئی۔اسمبلی سیکرٹریٹ میں یہ ریکوزیشن اپوزیشن کے 101 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی ہے۔ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان،مہنگائی کی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لئے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے۔