بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو 8 سال مکمل

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو 8 سال مکمل
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو 8 سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 8 سال مکمل ہوگئے ، کلبھوشن یادوپاکستان میں حسین مبارک پٹیل کے نام سے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 8 سال پہلے بھارت کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادو کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔رپورٹ کے مطابق 3مارچ 2016 کو پا کستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے کلبھوشن کو گرفتار کیا تھا، 54 سالہ کلبھوشن یادو بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افسر تھا، کلبھوشن 2003 سے بھارتی ایجنسی ʼʼرا ʼʼکیلئے پاکستان میں منظم دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔