ٹیکس ریکوری مہم تیز کرنے کیلئے پنجاب کے 10بڑے شہروں میں نگران افسر مقرر

ٹیکس ریکوری مہم تیز کرنے کیلئے پنجاب کے 10بڑے شہروں میں نگران افسر مقرر
 ٹیکس ریکوری مہم تیز کرنے کیلئے پنجاب کے 10بڑے شہروں میں نگران افسر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹیکس ریکوری مہم کو تیز کرنے کیلئے صوبہ پنجاب  کے10بڑے شہروں میں نگران افسر مقرر کر دئیے ہیں، جاری احکامات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ریکوری مانیٹرنگ سیل کے امور کو چلانے اور پہلے سے جاری ریکوری مہم کو سپروائز کرنے کیلئے نگران مقرر کر دئیے ہیں، لاہور کے ریجن اے ، بی ، سی ، ڈی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد سمیر ، راولپنڈی ، گجرات اور گوجرانوالہ کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل شہزاد ، سرگودھا ، فیصل آباد اور ساہیوال کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر (ریویژن پٹیشن) ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن طاہرہ جاوید چٹھہ جبکہ ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد خالد حفیظ کو سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -