بالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کے موبائل سے اہم شواہد مل گئے

بالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کے موبائل سے اہم شواہد مل گئے
بالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کے موبائل سے اہم شواہد مل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیربالاج ٹیپوقتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پولیس کو ملزم ا حسن شاہ کے موبائل سے اہم شواہد مل گئے۔
ایک نیوز کا ذرائع کےمطابق بتانا ہے کہ زیر حراست ملزم احسن شاہ کے موبائل سے وہ ویڈیوز برآمد کر لی گئیں جو اس نے بالاج کے پاس بیٹھ کر بنائیں ، ملزم کے موبائل سےبالاج کی آڈیوز بھی ملی ہیں جس میں وہ طیفی بٹ کے خلاف بات کر رہا تھا ، ملزم احسن شاہ نے یہ ساری ویڈیوز طیفی بٹ کو دی تھیں۔
ذرائع کےمطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور نے تفتیش کے بعد بالاج کو قتل کروانے کا ذمہ دار طیفی بٹ کو قرار دے دیا۔

ذرائع کےمطابق  ریڈ وارنٹ کا پروسس مکمل ہوگیا، طیفی بٹ کو گرفتار کر کے پاکستان لایاجائےگا، پکڑے جانے والے تمام ملزمان سے تفتیش کر لی گئی ہےتانے بانے طیفی بٹ سے ہی ملتے ہیں۔