پاکستان کا وہ علاقہ جہاں زونگ نے مفت سروسز دینے کا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں زونگ نے مفت سروسز دینے کا اعلان کردیا
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں زونگ نے مفت سروسز دینے کا اعلان کردیا
سورس: Facebook/Zongers

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) زونگ فور جی نے گوادر سمیت بلوچستان کے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثر علاقوں میں مفت سروسز کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب متاثرین ایک دن کے لیے مفت آن نیٹ منٹس حاصل کرنے کے لیے #9090*ڈائل کرکے یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں۔
مذکورہ نمبر ڈائل کرنے سے صارفین کو 20آن نیٹ منٹ حاصل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق زونگ فور جی کی اس آفر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگ پاکستان بھر کے تمام زونگ نمبرز پر کم از کم بیلنس کی کسی شرط کے بغیر مفت کالز کر سکتے ہیں۔ زونگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’’زونگ فوری جی پاکستانیوں کی اجتماعی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘

مزید :

بزنس -