سہیلی کے گھر واردات، معروف بھارتی اداکارہ کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

سہیلی کے گھر واردات، معروف بھارتی اداکارہ کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا ...
سہیلی کے گھر واردات، معروف بھارتی اداکارہ کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا
سورس: Instagram/soumyashettysomu23

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر او ر اور ابھرتی ہوئی تیلگو اداکارہ سومیا شیٹی کوچوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ سومیا شیٹی سوشل میڈیا پر سومیا کلامپلی کے نام سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔ان پر اپنی ایک سہیلی کے گھر سے 1کلوگرام طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
سومیا علی کی دوستی معروف کاروباری شخص کی بیٹی مونیکاکے ساتھ ہوئی، مونیکا خود بھی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی۔ دوستی ہونے کے بعد سومیا اکثر مونیکا کے گھر جانے لگی۔ اسی دوران وہ مبینہ طور پر گھر سے سونے کے زیورات اور دیگر چیزیں چراتی رہی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے سومیا کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور اس سے 74گرام سونا برآمد کر لیا۔ دوران تفتیش سومیا نے تمام زیورات چوری کرنے کا اعتراف کر لیا تاہم اس نے کہا کہ وہ تمام زیورات اب واپس نہیں کر سکتی۔ اس نے پولیس آفیسرز کو دھمکی دی کہ اگر اسے زیورات واپس کرنے پرمجبور کیا گیا تو وہ خودکشی کر لے گی۔ پولیس کے مطابق سومیا کی مونیکا کے ساتھ 8سال تک دوستی رہی۔ اس کا گھر میں اس قدر آنا جانا ہو گیا کہ وہ گھر کے انتہائی پرائیویٹ حصوں میں بھی چلی جاتی تھی۔ ملزمہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

تفریح -