الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بغض کی روایت قائم رکھی،راجہ بشارت

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بغض کی روایت قائم رکھی،راجہ بشارت
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بغض کی روایت قائم رکھی،راجہ بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بغض کی روایت قائم رکھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےمخصوص نشستیں دینے کی درخواست مسترد کیے جانے پر اپنے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بغض کی روایت قائم رکھی، بلّا چوری سے لے کر مینڈیٹ چوری تک تحریک انصاف مخالف قوّتوں کی بہترین سہولت کاری کی گئی،سنی اتحاد کونسل کو طے شدہ منصوبے کے تحت مخصوص نشستیں نہ دی گئی اور تسلسل سے دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے غیرآئینی، غیرجمہوری اور غیرسیاسی فیصلوں سے تحریک انصاف کی عوام میں مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔