صدارتی الیکشن میں آئی پی پی آصف زرداری کو ووٹ دے گی

صدارتی الیکشن میں آئی پی پی آصف زرداری کو ووٹ دے گی
صدارتی الیکشن میں آئی پی پی آصف زرداری کو ووٹ دے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی نے صدر مملکت کے الیکشن میں حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس حوالے سے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو جن چینلنجز کا سامنا ہے، کوئی ایک شخص یا پارٹی اکیلے نہیں نمٹ سکتی۔آصف زرداری کے صدر بننے سے ملک میں مفاہمتی پالیسی کو فروغ ملے گا۔

پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مسائل سے نکالے گی۔

یادرہے کہ صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا جس کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ صدر کے انتخاب کےلیے آصف علی زرداری حکمران اتحاد جبکہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔