امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی سپریم کورٹ نےقراردیا ہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اہل ہیں،  ریاستوں کی سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کر سکتیں کہ کوئی صدارتی امیدوار نااہل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو کولوراڈو کے بیلٹ پیپر سے غلط طریقے سے ہٹایا گیا، امریکی سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر 6 جنوری 2021 کے کیپٹل ہل فسادات کے دوران ٹرمپ کو پرائمری بیلٹ سے ہٹانے کے  فیصلے کو مسترد کردیا۔

یادرہے گزشتہ سال ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا  عدالت نے کیپٹل ہل پر حملے میں ان کے کردار کے لیے امریکی آئین میں بغاوت کی شق کا حوالہ دیا۔

کولوراڈو کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 'ججوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ٹرمپ 14ویں ترمیم کے سیکشن تین کے تحت عہدہ صدارت کے اہل ہی نہیں ہیں۔