آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، خالد مقبول صدیقی

آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، خالد مقبول صدیقی
آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، خالد مقبول صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدارتی امیدوار آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کمیٹی کرےگی،ایم کیو ایم نےحکومتی وفد کو جواب دیدیا۔

 صدارتی انتخابات کیلئے اتحادی جماعتیں متحرک ہیں ،اتحادی وفد ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول کی رہائشگاہ پہنچا  جہاں انہوں نے صدارتی امیدوار آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی ۔

ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھاکہ ہم پہلے بھی اتحادیوں کے ساتھ چلتے آرہے ہیں۔جمہوریت اور پاکستان کے حق کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے مگر حتمی فیصلہ کل کراچی میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا ۔ہم نے آگے کی راہوں کی بات کی ہے۔ اب صدارت کے عہدے کا الیکشن ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری امیدوار ہیں۔ وفد نے حمایت مانگی ہے۔ ہماری مفاہمت کی تاریخ ہے۔ ہم پہلے بھی ساتھ چلتے رہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -