پسند کی شادی کرنیوالے شہری کی فلیٹ کی چھت سے لاش برآمد، اہلیہ اور گاڑی غائب

پسند کی شادی کرنیوالے شہری کی فلیٹ کی چھت سے لاش برآمد، اہلیہ اور گاڑی غائب
پسند کی شادی کرنیوالے شہری کی فلیٹ کی چھت سے لاش برآمد، اہلیہ اور گاڑی غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) ڈیفنس کے علاقے میں ایک فلیٹ کی چھت سے شہری کی لاش ملی ہے، 5 سال قبل پسند کی شادی کرنےو الے  مقتول کے والد نے بتایا کہ بیٹا اپنی دکان پر نہیں پہنچا تو گھر گیا ، دروازہ نہ کھولنے پر توڑ کر اندر داخل ہوا تو بیٹے کی لاش ملی، بہو اور بیٹے کی گاڑی غائب ہے ۔

آج نیوز کے مطابق   پولیس نے بتایا مقتول جہانزیب ملک کو 8 سے 10گھنٹے پہلے قتل کیا گیا۔ مقتول پر نائن ایم ایم پستول سے پیچھے سے سر پر فائر کئے گئے، مقتول نے 5 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتول کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمارت کے 20 ویں فلور پر رہائش پذیر تھا، فلیٹ ایک مہینے پہلے مقتول نے بیوی کے نام سے خریدا تھا،  بچے رات سے دادا دادی کے پاس تھے، مقتول کی بیوی موقع پر موجود نہیں ہے، مقتول کی کھڈا مارکیٹ میں الیکٹرک کی دکان ہے، جائے وقوع سے گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں، کرائم سین یونٹ شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔

مقتول کے والد غلام رسول کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ رات ایک بجے تک بیٹے کے گھر پر موجود تھا، اپنے بیٹے کے بچوں کو اپنے ساتھ اپنے گھر لے آیا تھا، گزشتہ رات میری بہو ساوئھ سٹی اسپتال میں داخل تھی لیکن گھر آگئی تھی۔والد نے بتایا کہ گزشتہ رات مجھے میرے بیٹے نے کہا تھا کہ ’کل صبح دکان پر جلدی آنا کچھ کاروباری معاملات کے حوالے سے بات کرنی ہے، میں صبح جب دکان پہنچا تو بیٹا موجود نہیں تھا، میں نے کافی بار کالز کی لیکن کوئی کال پک نہیں کر رہا تھا۔

والد نے مزید بتایا کہ پھر میں دکان کے ورکر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹے کے گھر پہنچا تو دروازہ کسی نے نہیں کھولا، پھر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بیٹے کی لاش ملی اور گھر پر بہو موجود نہیں تھی۔مقتول کے والد نے مزید بتایا کہ ’میرے بیٹے کے پاس دو گاڑیاں ہیں میں نیچے بیسمینٹ پارکنگ میں گیا تو دوسری گاڑی موجود نہیں تھی، میں نے وہاں معلومات حاصل کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی تو اُس میں منگل کی صبح آٹھ بجے میری بہو وہ گاڑی لیکر فرار ہو گئی تھی، میری بہو رشتے میں میری بھتیجی بھی ہے اور ہم آپس میں رشتدار ہیں، ہمیں نہیں پتا کہ بیٹے کو کس نے قتل کیا ہے‘۔