دبئی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ

دبئی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ
دبئی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ
سورس: Screen Grab:X

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی قونصل خانے کے اطراف سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم امریکی سفارت خانے پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب ایران اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ہفتے کے روز کیے گئے مہلک حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -