انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.1شدت کا زلزلہ
جکارتہ(آئی این پی)انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پرشدت 6.1 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 13 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی،جھٹکے اچے اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے،لیکن بڑے پیمانے پر نقصان یا جانی نقصان کی ابتدائی رپورٹس سامنے نہیں آئی ۔
