انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ گرفتار 

   انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا گیا  تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کچہری میں نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی جس پر  ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان مصباح، اسد اور احمد کرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ مصباح فیس بک پر کے پی کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی۔ ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں۔ ملزمان اسکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے بھتہ وصول کرتے، ملزمان نے جعلی موبائل اکاؤنٹس پر رقم منتقل کروانے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں متاثرین کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر اجنبی افراد سے محتاط رہیں، نامعلوم افراد کی ویڈیو کال ہرگز وصول نہ کریں۔ شہری ذاتی تصاویر اور معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بلیک میلنگ کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے گینگ گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شاباشی اور نقد و تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -