موڑکھنڈا،رکشہ اور مزدہ میں ٹکر،ڈرائیور جاں بحق،4بچے زخمی

  موڑکھنڈا،رکشہ اور مزدہ میں ٹکر،ڈرائیور جاں بحق،4بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ننکانہ، موڑکھنڈا(نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) بچوں کو سکول لے کر جانے والا رکشہ حادثے کا شکار۔موڑ کھنڈہ منڈی فیض آباد روڈ نزد ٹوری اللہ یار سٹاپ رکشہ اور مزدے میں تصادم ہوا۔حادثہ میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوا جبکہ سکول جانے والے 4 کمسن بچے زخمی ہوگئے۔ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 12 سالہ احسان، 10 سالہ سفیان، 15 سالہ فضاء اور 14 سالہ مروا اکرم شامل ہیں۔ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

 جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور کی شناخت صداقت کے نام سے ہوئی۔

مزید :

علاقائی -